ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کولکاتہ میڈیکل کالج کے کمپلکس میں لگی آگ، 250 مریضوں کو باہر نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا

کولکاتہ میڈیکل کالج کے کمپلکس میں لگی آگ، 250 مریضوں کو باہر نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا

Wed, 03 Oct 2018 10:54:04    S.O. News Service

کولکاتہ3اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)  مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ میں واقع کولکاتہ میڈیکل کالج کے احاطہ میں آج صبح دواؤں کی ایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ایمرجنسی وارڈ کے پاس موجود دوا کی ایک دکان میں صبح آٹھ بجے آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔

آگ لگنے کے فوراََ بعد اسپتال اسٹاف اور مقامی لوگوں نے ایمرجنسی وارڈ سے کم از کم 250 مریضوں کو باہر نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے ملازم اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور دکان کا شٹر توڑ کر اندر لگی آگ کو قابو کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ آگ کی وجہ سے اسپتال میں چاروں طرف کالے دھوئیں کی پرت چھا گئی جس کے سبب لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آئے۔ فی الحال کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔


Share: